خیبر پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ظاہر شاہ معطل
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈسپلنری کمیٹی کی سفارشات پر خیبر پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ظاہر شاہ کو معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ظاہر شاہ کو خیبر پی کے میں کسی بھی قسم کی ہاکی سرگرمیوں میں حصہ لینے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔