نوشہرہ: دولہا کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل دلہن نکلی، خاوند شکی مزاج تھا: سدرہ
نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ کے علاقے غریب آباد اضاخیل پایان میں دولہا عدنان کی قاتل دلہن سدرہ نکلی۔ مقتول کی بیوی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک ماہ قبل ہماری شادی ہوئی تھی۔ میرا شوہر انتہائی شکی مزاج تھا روز روز کے طعنوں سے تنگ آ کر میں نے یہ قدم اٹھایا۔ رات دو بجے میں نے اپنے شوہر کا پستول 30 بور اٹھایا اور پہلے شوہر کی چھاتی پر فائر کیا اور بعد میں اپنے آپ کو الزام سے بچانے کے لیے فائر کر کے زخمی کیا۔ ملزمہ کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔
ڈراپ سین