• news

پانامہ لیکس: حکومت‘ اپوزیشن کے ٹی او آرز مسترد‘عدالت عظمیٰ کیس چلا کر خود فیصلہ کرے: سیکرٹری سپریم کورٹ بار

لاہور (آئی این پی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے ٹی او آر مسترد کر دیئے ہیں‘ سپریم کورٹ سے کیس عدالت میں ہی چلا کر ہی فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے متحدہ اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے بنائے جانیوالے ٹی او آر کو قبول نہیں کرتے۔ ہم سپریم کورٹ سے کیس عدالت میں ہی چلا کر ہی فیصلہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سیکرٹری سپریم کورٹ بار

ای پیپر-دی نیشن