• news

روس کا دفاعی وفد اہم مذاکرات کیلئے اسی ہفتے پاکستان آئیگ

اسلام آباد (جاوید صدیق) روس کا دفاعی وفد اہم مذاکرات کے لئے اسی ہفتے پاکستان آئے گا۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ وفد پاک روس دفاعی تعاون پر پاکستانی حکام سے تفصیل سے تبادلہ خیال کرے گا۔ ان ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں جو اگلے سال روس میں ہوں گی پر بات چیت ہو گی۔ پاکستان روس سے چار ایم آئی 35 قسم کے ہیلی کاپٹر بھی خرید رہا ہے۔ ان ہیلی کاپٹروں کی پاکستان کو ڈیلیوری بھی پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات میں موضوع گفتگو ہو گا۔ یہ ایم آئی 35 قسم کے ہیلی کاپٹر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے استعمال ہوں گے۔
روسی وفد

ای پیپر-دی نیشن