• news

گولن سے تعلق کا الزام: ترکی میں مزید 137ماہرین تعلیم کے وارنٹ گرفتاری

انقرہ (رائٹرز) ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد سے جاری کریک ڈاﺅن کے سلسلہ میں حکام نے مزید 137ماہرین تعلیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ چینل سی این این ترک کی رپورٹ کے مطابق ان پر مذہبی اپوزیشن رہنما گولن سے تعلق سمیت متعدد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے گولن کے حمایتیوں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔ اب تک باقاعدہ طور پر 37 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور ایک لاکھ سرکاری ملازمین، ججوں، پراسیکیوٹرز، پولیس اور دیگر افراد کو برطرف کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن