بھارتی افغان خفیہ ایجنسیاں کالعدم جماعت الاحرار سے ملکر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں : محکمہ داخلہ پنجاب
راولپنڈی/اسلام آباد(صباح نیوز)بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے کالعدم جماعت الاحرارکی جانب سے ملک بھر میں افراتفری پھیلانے کی خاطر اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور اس مقصد کیلئے طورخم بارڈر سے 4 دہشت گردوں کو پاکستان کی جانب روانہ کئے جانے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور دیگر اداروں کو سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔خدشے کے پیش نظر راولپنڈی میں سرکاری و حساس تنصیبات کی سکیورٹی کو بڑھا دیاگیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے آئی جی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، کمشنر و ریجنل پولیس آفیسرز راولپنڈی کو مراسلہ ارسال کیاگیا جس میں کہا گیا جماعت الاحرار سے منسلک عناصر15دن میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا ارادہ رکھتے ہیں، کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سخت نگرانی اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بناکر ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس طلب کئے جائیں اور تمام صورتحال سے محکمہ داخلہ کوآگاہ رکھا جائے۔دوسرے تھریٹ الرٹ میں سینئر پولیس حکام کی جانب سے ضلع بھرکی پولیس کو مر اسلہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا اطلاعات ہیں کہ بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں جماعت الاحرار سے مل کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ اس مقصد کیلئے جماعت الاحرار سے منسلک قبائلی شخص طورخم بارڈرسے پاکستان بجھوائے جانیوالے 4دہشت گردوںکو سہولیات مہیاکرے گا اور ان کی سپرویژن کرسکتا ہے۔
محکمہ داخلہ