سفارتکاروں کے روپ میں جاسوس بھیجنا بھارتی ایجنسیوں کا پرانا وطیرہ ہے: حافظ سعید
لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کے پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے سے بی جے پی سرکار کا چہرہ ایک بار پھر دنیا پر بے نقاب ہو گیا ہے۔سفارتکاروں کے روپ میں جاسوس بھیجنابھارتی ایجنسیوں کا پرانا وطیرہ ہے۔ اپنی مذموم سرگرمیاں چھپانے کیلئے بھارت میں پاکستانی سفارتی عملہ کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ بیرونی قوتیں سعودی عرب کا گھیراﺅ کر کے اسے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سرزمین حرمین شریفین پر میزائل حملے بھی انہی سازشوں کا حصہ ہیں۔ تحفظ حرمین شریفین کا فریضہ ادا کرنے میں کوئی مسلمان پیچھے نہیں رہے گا۔ مرکز القادسیہ چوبرجی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم کرنا بہت ضروری ہے۔ سیاسی قیادت مصلحت پسندی چھوڑ کر جرا¿ت کا مظاہرہ کرے اور اس حوالہ سے کسی قسم کے دباﺅ کا شکار نہ ہو۔ سفارت کاروں کے روپ میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد یہ باتیںکھل کر واضح ہو گئی ہیں کہ ابھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے‘ بلوچستان، سندھ و دیگر صوبوں میں دہشت گردی اور قتل و غارت گری پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کر رہا ہے۔ افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانے بھی دہشت گردوں کی آماجگاہیں بن چکے ہیں جہاں سے وہ اپنے ایجنٹوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کر رہا ہے ہمیں ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا اور دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔کہ بیرونی قوتیںدہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلاناچاہتی ہیں۔نوجوان نسل کے ذہنوں سے نظریہ پاکستان نکالنے کیلئے ملک میں سیکولرازم پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے صحیح طور پر آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
حافظ سعید