• news

لشکر طیبہ نے افغانستان میں 19 مجاہدین کے شہید ہونے کی تردید کردی

سرینگر (اے این این) لشکر طیبہ کے چیف محمود شاہ نے افغانستان میں لشکر طیبہ کے 19 مجاہدین کے شہید ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بھارت کا پروپیگنڈہ ہے جو ہمیں بدنام کرنے کے لئے کبھی افغانستان میں لاکھڑاکرتاہے اور کبھی داعش کے ساتھ جوڑ دیتاہے جبکہ پوری دنیا جانتی ہے اور خود بھارتی میڈیا کو بھی کئی بار بتایا جاچکاہے کہ لشکرطیبہ صرف اور صرف کشمیرکی جماعت ہے کشمیر سے باہر ہمارا کوئی دائرہ کار نہیں۔ہماری مسلح جدوجہد قبضے کے خلاف ہے اور وہ آزادی کے حصول تک جاری رہے گی۔ چیف لشکر طیبہ نے وادی میں فورسز کی طرف سے سکول جلائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ کیا بھارت اپنی فوج کواجازت دے گا کہ وہ آسام، ناگالینڈ، میگھالیہ، تریپورہ، چھتیس گڑھ،دیگر شورش زدہ علاقوں میں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرے۔کشمیر کے اندر منصوبہ بند طریقے سے یہ گھناﺅنے کام سرانجام دیئے جا رہے ہیں تاکہ بھارت فوجی انخلا سے قبل وادی کے حسن کو تباہ و بربادکر دے۔کیونکہ بھارت کو یقین ہوگیا ہے کہ اب وہ زیادہ دیر جموں کشمیر میں ٹھہر نہیں سکتے۔
لشکرطیبہ

ای پیپر-دی نیشن