• news

چوئے سکینڈل: جنوبی کوریا کے وزیراعظم برطرف، کابینہ ارکان بھی تبدیل

سیﺅل (آئی این پی + آن لائن) جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون نے وزیراعظم وانگ کیوان کو برطرف کرکے ایک سینئر صدارتی سیکرٹری کم بیونگ جون کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا، کابینہ ارکان میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی گئیں برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت ’چوئے گیٹ‘ اور ’چوئے سونامی‘ کے سکینڈل کی زَد میں ہے اور جنوبی کوریا کے صدر کی پرانی واقف کار اور مشیر 60 سالہ چوئے سون سل کی جانب سے اپنے ذاتی مفاد کے لیے حکومتی معاملات میں عمل دخل کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد صدر پارک گیون ہے کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔گزشتہ ماہ پولیس نے صدر کی خاتون دوست چوئے سون سل کو حراست میں لیا، جن پر الزامات ہیں کہ انہوں نے کورین صدر سے دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ذاتی اداروں کے لیے کارپوریٹ خزانے سے رقم حاصل کی، علاوہ ازیں ا±ن پر ریاستی فنڈز میں خورد برد اور صدارتی اختیارات میں بھی اپنی مرضی شامل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد سے جنوبی کورین عوام اور اپوزیشن میں شدید غم و غصہ دیکھا جارہا ہے، وزیراعظم کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ یو ال ہو کو بھی ہٹا کر فنانس سروس کمشن کے چیئرمین یم جونگ یونگ کو نیا وزیر خزانہ اور نائب وزیراعظم کا عہدہ دے دیا گیا۔ان برطرفیوں اور تقرریوں میں پبلک سیفٹی و سکیورٹی کے وزیر کو بھی تبدیل کیا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ صدر نے نئے وزیراعظم اور وزیرخزانہ کا تقرر کرکے اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو کچھ حد تک بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ یہ تبدیلیاں صرف سکینڈل کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال سے دھیان ہٹانے کی لیے کی جارہی ہیں، کورین صدر کی مقبولیت میں بے حد کمی آئی ہے۔اپوزیشن پیپلز پارٹی کے سربراہ نے پارٹی میٹنگ کے دوران کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیے بغیر یہ فیصلے نہیں کیے جانے چاہیئے تھے اور موجودہ صورتحال میں ہم ایسی تبدیلی کی حمایت نہیں کرتے۔
جنوبی کورین صدر

ای پیپر-دی نیشن