• news

دنیا بھر میں ہر چوتھے دن ایک صحافی کو قتل کر دیا جاتا ہے: یونیسکو رپورٹ

پیرس (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کی ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر چوتھے دن ایک صحافی کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ 10 سال میں 827 صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران قتل کر دیا گیا سیفٹی آف جرنلسٹس اینڈ ڈینجر آف امیپونٹی نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ریاستیں شام، عراق، یمن اور لیبیا صحافیوں کے قتل کے اعتبار سے خطرناک ملک ہیں جبکہ لاطینی امریکہ کو بھی صحافیوں کیلئے بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ سے متاثرہ علاقوں میں 2006-2015ءکے دوران 59 صحافیوں کو قتل کیا گیا جبکہ عرب ریاستوں میں کام کرنے والے 213 صحافیوں میں سے 78 کو قتل کیا گیا۔
رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن