پرتھ ٹیسٹ :جنوبی افریقہ 242پر آئوٹ ‘آسٹریلیا کے بغیر کسی نقصان کے 105رنز
پرتھ(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پوزیشن مستحکم کر لی ۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا‘ صرف پانچ کے سکور پر سٹیفن کک اور ہاشم آملا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔سکور 20 تک پہنچا تو ڈین ایلگر بھی چلتے بنے ‘ ڈومینی صرف 11 رنز بناسکے۔81 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔کوئنٹن ڈی کوک84 رنز کے بعد پویلین لوٹے‘ پوری ٹیم 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مچل سٹارک نے چار و‘ جوش ہیزل وڈ نے تین اور ناتھن لیون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 105 رنز بنائے تھے۔ ڈیوڈ وارنر 73 جبکہ پیٹر نیول 29 رنز بنا کرکھیل رہے ہیں۔