• news

خوش نصیبی کا لمحہ ضائع نہ ہوجائے

مکرمی! پوری قوم کی سیاسی تعلیم، تربیت اللہ نے عمران خان سے اب تک جیسے کرائی ہے، سبحان اللہ، کتابیں نہیں، عمل کے میدان میں ’’میں نہیں جانتا دعاکیا ہے‘‘ کے مصداق، قانونی موشگافیوں کی آڑ میں پناہ لینے والوں کو تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کو، اداروں کو طاقت اپنے موافق استعمال کرنے والوں کو، گھیر گھسیٹ کر سپریم کورٹ کے سامنے ننگا کھڑا ہونے پر مجبور کردینا بہت بڑی قومی اور دینی خدمت ہے۔ یہ اعزاز ’’تانہ بخشد خدائے بخشندہ‘‘کے ذیل میں ہے۔ اللہ ہی سپریم کورٹ کو بھی اعزاز بخشے گا۔ قوم پر امید ہے۔ اللہ کی غذا اور معیار تقویٰ ہے ’’اعدلوھواقرب للتقوٰی‘‘ راستہ ہے، جس پر اب گامزن ہوئے ہیں۔ جیسے منزل ملنے والی ہو۔ اے اللہ تو سپریم کورٹ کے کام میں برکت ڈال۔ حکومت اور اپوزیشن ریاست کی بہتری کیلئے سپریم کورٹ کے ہاتھ مضبوط کریں تو کیا ہی کہنے۔ یہ ہماری پشتوںپہ احسان ہوگا۔ اپنی ذات سے بلند ہونا ہوگا۔ ہم اپنی نظروں میں جچیں گے۔ جنم جنم کی شرمندگی کا دھونا اب نصیب بن رہا ہے۔ آئیے، فائدہ اٹھائیں۔ (معین الحق 266-Pماڈل ٹائون لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن