• news

ہائیکورٹ نے اربوں روپے کی سرکاری اراضی جعلسازی سے اپنے نام کرنیوالے سابق ایڈیشنل کلکٹر سمیت ریوینو افسروں کی ضمانت منسوخ کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قصور کی حدود میں واقع اربوں روپے کی سرکاری اراضی اپنے نام منتقل کرنے والے سابق ایڈیشنل کلکٹر سمیت ریونیو افسران کی ضمانتیں منسوح کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے فاضل عدالت کو دوران سماعت بتایا کہ ملزمان نے اپنے عہدے کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع قصورکے موضع لدھی کے میں موجود اربوں روپے کی بارہ سو پانچ کینال ایک مرلے کی سرکاری اراضی جعلی کاغذات تیار کر کے اپنے نام کر کے سرکاری خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔انہوں نے استدعا کی کہ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کر رکھی ہیں لہٰذا عدالت ان کی ضمانتیں منسوخ کرئے۔ تاہم عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سابق ایڈیشنل کلکٹر قصور،نائب تحصیلدار، پٹواری اور شریک ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کر دیں۔
ضمانت منسوخ

ای پیپر-دی نیشن