نواز شریف استعفیٰ دیں‘ نثار کو وزیر اعظم بنایا جائے‘ خواجہ آصف کا گروپ نہیں چاہتا وہ مستعفی ہوں: ظفر علی شاہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کی تجویز دیدی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا ملک میں سیاسی بحران میں شدت آ گئی ہے۔ نواز شریف استعفیٰ دیں اور نثار کو وزیر اعظم بنایا جائے‘ الزام مسلم لیگ پر نہیں فرد واحد پر ہے۔ چودھری نثار کو وزیر اعظم بنانے کی بہت سے لوگوں کی رائے ہے۔ چودھری نثار وزیر اعظم کےلئے ہماری سب سے بہتر چوائس ہیں۔ اخلاقی طور پر وزیر اعظم نواز شریف سٹیپ ڈا¶ن کر سکتے ہیں۔ ظفر علی شاہ نے نواز شریف کے استعفے سے متعلق ن لیگ میں دو دھڑوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کا گروپ نہیں چاہتا نواز شریف مستعفی ہوں۔
ظفر علی شاہ