• news

لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شیراز ذکاءایڈووکیٹ کی وساطت سے بنیادی حقوق کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے۔ سموگ اور فضائی آلودگی سے 1 کروڑ شہری متاثر ہوئے ہیں۔شہر میں بے ترتیب ترقیاتی منصوبے ہوا اور فضا میں مٹی شامل ہونے کی وجہ ہیں۔ حکومت لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔صاف ستھرا ماحول، آلودگی سے پاک ہوا شہریوں کا بنیادی حق ہے جس کی فراہمی کی ذمہ دار حکومت ہے۔ درخواست میں فاضل عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔
سموگ/ چیلنج

ای پیپر-دی نیشن