• news

دو پارٹیوں نے قوم کے مقدر سے کھیلنے کی کوشش کی تو قبول نہیں کرینگے: اے این پی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے سوچی سمجھی سازش کے تحت پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جا رہا ہے، قوم کی مرضی کے مطابق فیصلے پارلیمنٹ سے باہر نہیں ہونے چاہئیں۔ حکومت اور نام نہاد اپوزیشن کے معاملات طے شدہ ہیں۔ غیرجمہوری گروہ سیاست جیسے مقدس شعبے کو بدنام کر رہا ہے۔ دو پارٹیوں نے قوم کے مقدر سے کھیلنے کی کوشش کی تو قبول نہیں کریں گے۔ آف شور کمپنیوں، بینکوں سے معاف کرائے قرضوں کا حساب ہونا چاہیے۔ بیرونی امداد اور بیرونی جائیدادوں کا حساب بھی لینا چاہیے۔ حساب مانگنے والوں کیخلاف بدعنوانی کے الزام اور ثبوت موجود ہیں۔
زاہد خان

ای پیپر-دی نیشن