• news

انسانیت کی بے لوث خدمت سکون قلب کا باعث ہے : صوفی مسعوداحمد صدیقی

لاہور (پ ر)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیرصوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہاہے کہ انسانیت کی خدمت کرکے قلب وروح کیساتھ اپنے سچے رب ذوالجلال والاکرام کاشکراداکرتاہوں،مخلوق خداکی مخلصانہ خدمت اللہ ورسولﷺ کی رضا وخوشنودی کابہترین ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاثانی سیکرٹریٹ سمیت پاکستان بھر میں اوردنیا کے کئی ممالک میںجاری فری لاثانی لنگر خانوں سے کھلانے پلانے کے وسیع انتظامات پراظہار تشکر اداکرتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن