پنجاب یونیورسٹی میں جنوبی ایشیاء میں سیاسی تنازعات کا ثقافتی منظر کے موضوع پر سیمینار
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائو تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’’جنوبی ایشیا میں سیاسی تنازعات کا ثقافتی پس منظر‘‘کے موضوع پر سنٹر کے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں فلاسفر اور یونیورسٹی آف وارسا پولینڈ سے پیٹر بیلسروکزنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور سنٹر اور شعبہ سیاسیات کے ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔