ٹیکس چوروں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں: پاکستان عوامی تحریک
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ مذاکرہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس چور حکمرانوں اور اراکین اسمبلی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔دہشتگردی، کرپشن، ٹیکس چوری، بھتہ خوری، منشیات فروشی ایک جیسے جرائم ہیں۔ مذاکرہ میں مقررین نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ آرمی چیف اپنے اعلان اور عہد کے مطابق دہشت گردی اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے فیصلہ کن ایکشن لیں۔مذاکرہ فیاض وڑائچ، بریگیڈیئر(ر) محمد مشتاق، نوراللہ صدیقی، سردار شاکر مزاری، مظہر علوی، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ اور علامہ امداد اللہ قادری نے شرکت کی۔