• news

مولانا فضل الرحمن کیخلاف بیان بازی سے ثابت ہو گیا عمران میں شائستگی کا فقدان ہے: مولانا امجد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے رہنمائوں نے کہاکہ کپتان کا مو لا نا فضل الرحمن اور دیگر قومی قیادت کے خلاف مسلسل بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ غیر شائستہ گفتگو کا فن جانتے ہیں حافظ حسین احمد،مولانا محمد امجد خان ،مولانا عبد القیوم ہالیجوی نے کہاکہ عمران خان نے دس لا کھ کی بجائے ہزاروں افراد بمشکل جمع ہونے کا غصہ مو لا نا فضل الرحمن پر اتار نے کی ناکام کوشش کی ہے ، عمران خان لا کھوں افراد جمع نہ کر سکے تو اس میں جے یو آئی کی قیادت کا کیا قصور ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن