ویمن پیکیج کے تحت سستے بازاروں میں خواتین کو سٹالز کی فراہمی شروع کر دی : حمید ہ وحید
لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیربرائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہاہے کہ ویمن پیکیج کے تحت صوبہ بھر کے سستے بازاروں میں خواتین کو سٹالز کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ روز ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے 9رکنی وفد سے گفتگو کر رہی تھیں۔ وفد کی قیادت چیمبرز کی صدر شازیہ سلمان نے کی جبکہ وفد کے ا رکان میں فاخرہ حسن، سینئر وائس صدر ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم بانی صدر ، قیصرہ شیخ سابق صدر ، ارم شاہین ملک ، رخسانہ خان، عائشہ خرم ، فلاحت عمران اور مصطفی زیدی شامل تھے۔