• news

دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پربھارتی سفارتخانہ بند کیا جائے : میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ دہشتگردی کی کارروائیاں کررہی ہے، اس کا ثبوت کل بھوشن یادیوکے انکشافات پر بھارتی سفارتکارپکڑے جارہے ہیں۔اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کو بھی جلد ازجلد بے نقاب کیا جانا چاہئے۔ محض ان افراد کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک بدرکرنا کافی نہیں بلکہ پاکستان میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کے الزام میں ہندوستان کاسفارتخانہ بند کیاجانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن