جعلی شناختی کارڈ: افغان خاتون شربت گلہ کو 5 1روز قید، ملک بدر کرنے کا حکم
پشاور (نوائے وقت نیوز)پشاور کی مقامی عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کی عدالت نے افغانی خاتون شربت گلہ کو جعلی شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں 15 دن قید اور ایک لاکھ 10 ہزار جرمانے کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ افغان خاتون شربت گلہ پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا الزام ہے۔ تاہم پشاور کی عدالت نے شربت گلہ کو 15 دن کی سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ شربت گلہ کو ڈیپورٹ نہ کیا جائے