• news

اسلام آباد:بلاول نے دانہ ڈالنے کی کوشش کی: شیخ رشید‘ ڈوریاں دبئی سے ہلتی ہیں: تحریک انصاف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف کے ترجمان نے بلاول بھٹو زرداری کی تقدیر پر ردعمل میں کہا ہے کہ ثابت ہو گیا بلاول بھٹو کی ڈوریاں دبئی سے ہلتی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ زرداری صاحب نے بلاول بھٹو کو اپنے سیاسی گناہوں کی ڈھال کے طور پر استعمال کیا بلاول وقت نکال کر ننھیال سے والد کے کارناموں کی تفصیلات حاصل کریں۔ زرداری صاحب کو مسٹر 10پرسنٹ کا خطاب بے مثال لوٹ مار پر ملا۔ بلاول پارٹی کو زرداری صاحب سے بچا لیتے ہیں تو سمجھیں گے سیاست کے اہل ہیں۔ دریں اثناء عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران کی خواہش کے باوجود تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا۔ بلاول مائنس ون کی بات کر کے ایسے ہی دانا ڈال رہے ہیں غلط فہمیاں ڈالنا چاہتے ہیں۔ بلاول کی عمران خان کے خلاف بات غیر مناسب ہے، بلاول نے 27دسمبر کی تاریخ دی ہے اس سے پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ آ جائے گا اور نواز شریف کا فیصلہ ہو جائیگا۔ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اور بلاول بھٹوزرداری ایک ہی کنٹینر پر اکٹھے ہوں، یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر لکھنے والے ان کا نقصان کر رہے ہیں میثاق جمہوریت نے پی پی اور ن لیگ کے درمیان تلخ سیاست کا خاتمہ کیا گڑھے مردے اکھاڑنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگاپیپلز پارٹی پاپا‘ پھوپھو اور پتر پارٹی بن چکی ہے۔ عمران اسماعیل کہا ہے کہ شرجیل میمن اربوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے اکرام اللہ نیازی شریف آدمی تھے کنڈیکٹر تھے ان کا زرداری سے کیا مقابلہ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا نام لیکر نواز شریف کا ساتھ دیا جوڈیشل کمیشن نہیں چلنے دیں گے تو آپ کس کی مدد کر رہے ہیں اگر پیپلز پارٹی چور کو چور نہیں کہے گی تو ہم ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں نواز شریف نے از خود اپنے اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا اپنے آپ کو معصوم ظاہر کرنے والے عمران اور تحریک انصاف کے لیڈران آج کٹہرے میں کھڑے ہیں کیس سپریم کورٹ میں ہے جلد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا انشاء اللہ نواز شریف سرخرو ہوں گے۔ دریں اثناء مسم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلاول نے غلط اعدادو شمار یا ہیڈ لائن کی وجہ سے ایسی تقریر کی اگر چچا بھتیجا 2018ء میں اکٹھے بھی ہو جائیں تو ہم سے نہیں جیت سکتے وہ جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ کمشن نہ چلنے کی دھمکی ہمیں نہیں کسی اور دی گئی۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کو 118 دن ہو گئے نہتی عوام کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں میں جذبہ آزادی بڑھ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن