ڈرامہ ’’محافظ‘‘ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت پیش کرینگے: چودھری آصف
لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل لاہور کے زیراہتمام خصوصی ڈرامہ ’’محافظ‘‘ 7 اور 8 نومبر کو پنجاب ہال اوپن ائر تھیٹر باغ جناح لاہور میں شام ساڑھے سات بجے سے ساڑھے 9 بجے تک پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر ذیشان علی ہیں۔ کاسٹ میں فیاض اللہ شاد‘ شاد ہاشمی‘ گوگا جی‘ احمد نواز نیازی‘ سرور راہی‘ فلک شیر‘ اصغر ہاشمی‘ محمد رضا سید‘ اشتیاق شہکی‘ آصف رضا‘ منا بٹ‘ علی حسن‘ علی جان بھٹی‘ علی حسن نظر فرید‘ چندا چودھری‘ نغینہ اور زویا شامل ہیں۔ پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈرامے محافظ حکومت کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس ڈرامے کا مرکزی خیال ہے کہ اس ملک میں رہنے والا ہر شخص چاہے وہ صحافی ہے‘ فوجی ہے‘ استاد ہے وکیل ہے تاجر ہے یا عام آدمی ہے وہ اس ملک کا محافظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات رانا محمد ارشد ہوں گے۔