محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے درخواست
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا دوبارہ معائنہ کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے درخواست کردی۔پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ’پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کرکے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کے دوبارہ ٹیسٹ کے لیے تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ممکنہ طور پر انگلینڈ کے قصبے لوفبورو میں ہوگا۔واضح رہے کہ 50 ٹیسٹ، 177 ایک روزہ اور 77 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 36 سالہ محمد حفیظ کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ان پر جولائی 2015 میں ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔