• news

دنیا کی مختصر ترین47 سیکنڈز کی برطانوی پرواز‘ 10لاکھویں مسافر کو گلدستہ پیش کیا گیا

لندن (اے پی پی) دنیا کی سب سے مختصر ترین دورانیہ کی فلائٹ کے دس لاکھویں مسافر کی ایئر لائن کی طرف سے بھر پور عزت افزائی کی گئی۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے دور دراز دو جزائر کے مابین فلائٹ کا دورانیہ محض 47 سیکنڈز ہے اور سازگار ہواﺅں کی صورت میں اس پرواز کی سرکاری طور پر تکمیل کا وقت دو منٹ مقرر ہے۔ ویسٹرے اور پاپا ویسٹرے نامی جزیروں کے مابین پرواز کی دس لاکھویں مسافر بینکر اینی رینڈل کو ایئر لائین کی طرف سے پاپا ویسٹرے پہنچنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس شیڈولڈ سروس پرواز کوگینز ورلڈ کی طرف سے بھی دنیا کی سب سے مختصر ترین پرواز قرار دیا گیا ہے۔ ان دونوں جزائر کے مابین آنے اور جانے کی ٹکٹ محض 33.6 ڈالرز ہے۔
مختصر پرواز

ای پیپر-دی نیشن