یورپی یونین سے علیحدگی‘ برطانیہ مذاکرات میں دیر نہ کرے: جرمنی
برلن (رائٹر) جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر سٹیمیئر نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برطانوی ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد یورپی یونین سے علیحدگی کے حوالے سے مذاکرات میں تاخیر نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ عدالت نے فیصلہ دیدیا ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کا ٹائم ٹیبل ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود تبدیل نہیں ہو گا۔ دوسری جانب تھریسامے کا مجوزہ دورہ بھارت تجارت اور تارکین وطن کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہو گیا ہے برطانیہ بھارت سے گہرے تجارتی تعلقات چاہتا ہے بھارت یورپی یونین کے حق میں ہے۔