• news

پیرس سمجھوتے کی 80 اہم ممالک نے توثیق کر دی ہے یہ ممالک گلوبل گرین ہا¶س گیسوں کے اخراج میں اسی فیصد حصہ دار ہیں

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی سمجھوتہ کی توثیق کرنے پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ فرانسیسی سفارت خانہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق عالمی ماحول کے بارے میں پیرس سمجھوتے پر آج سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا فرانسیسی سفیر نے کہا کہ جس تیزی سے پیرس سمجھوتہ پر اقوام عالم نے عملدرآمد شروع کیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، پیرس سمجھوتے کی 80 اہم ممالک نے توثیق کر دی ہے یہ ممالک گلوبل گرین ہا¶س گیسوں کے اخراج میں اسی فیصد حصہ دار ہیں۔ فرانسیسی سفیر نے سمجھوتے کی توثیق کرنے پر پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عالمی جدوجہد میں حصہ دار ہے فرانسیسی سفیر نے وزیر ماحولیات زاہد حامد کی طرف سے پارلیمنٹ میں ماحول کی تبدیلی کے بل کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
فرانسیسی سفیر

ای پیپر-دی نیشن