• news

قندوز میں شہری ہلاکتوں کی انکوائری ہو گی: امریکی جنرل کا وعدہ

کابل (رائٹرز) رواں ہفتے قندوز میں بمباری میں شہری ہلاکتوں کی انکوائری کا امریکی جنرل نے وعدہ کر لیا۔ نیز قندھاری گائوں میں بچوں اور خواتین سمیت 30افراد مارے گئے تھے۔ جنرل جون نکلوس نے کہا جانی نقصان پر بہت افسوس ہے۔ ابتدائی انکوائری کے مطابق افغان فورسز کے دفاع کی کوششوں کے دوران شہری مارے گئے۔ اس سلسلے میں افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے دعویٰ کیا طالبان کو نشانہ بنایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن