فلپائن : پولیس نے منشیات کی تجارت میں ملوث میئر کو جیل میں ہلاک کر دیا
منیلا( بی بی سی ڈاک کام) فلپائن میں حکام نے بتایا ہے کہ منشیات کی تجارت سے منسلک ایک میئر کو پولیس نے جیل میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایک دوسرا قیدی بھی فائرنگ میں ہلاک ہوا ہے۔ پولیس کے مطاقب وسطی شہر البیورا کے میئر رونالڈو ایسپینو سا نے ان پولیس افسروں پر گولی چلائی تھی جو اسلحے کے لئے ان کی تلاشی لے رہے تھے۔یہ ہلاکت فلپائن کے صدر روڈریگو دو تیر تے کے اس عہدے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے منشیات کے مشتبہ ڈیلرز کے خلاف اپنی کارروائی میں تیزی لانے کی بات کہی تھی۔ گزشتہ ہفتے منشیات پر کریک ڈاﺅن کے نئے مرحلے کا آغاز ہوا تھا جس کے تحت منشیات کے بڑے تاجروں اور اس سے منسلک میئرز کے خلاف بھی کارروائی شامل تھی۔ خیال رہے کہ ملک میں منشیات کے خلاف جنگ میں تقریباً چار ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔
فلپائن / میئر