• news

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے ملائیشیا سے 30 سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے ملائشیا سے 30رکنی سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ پارٹی لیڈر امرجیت کور کی قیادت میں گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گیا۔ گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد اسحاق اور دیگر نے استقبال کیا۔، کیئر ٹیکر گورودوارہ جنم استھان سید عتیق گیلانی ، پاکستان گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ سمیت دیگر نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔جنم دن کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 12نومبر سے ہوگا۔اس موقعہ پر جتھہ لیڈر امرجیت کور نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں گورو کی دھرتی ننکانہ صاحب پہنچ کر جو سکون ملا ہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں نہیں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن