• news

سندھ ہائیکورٹ کا حکم، انسداد دہشت گردی عدالتوں سے 849 مقدمات سیشن کورٹ منتقل

کراچی(آن لائن) سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے 849 مقدمات سیشن کورٹس میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر کراچی سے انسداد دہشت گردی کی 8 عدالتوں میں زیر سماعت 849 مقدمات سیشن کورٹس منتقل کردیئے گئے ہیں۔ منتقل کئے گئے مقدمات پولیس مقابلہ، اقدام قتل، غیرقانونی اسلحہ اور جلاو¿ گھیراو¿ کی دفعات کے تحت قائم تھے۔ سب سے زیادہ مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 9 سے منتقل کئے گئے ہیں جن کی تعداد 161 ہے جب کہ کورٹ نمبر 1 سے 61 مقدمات سیشن کورٹس منتقل کئے گئے۔ مقدمات کی منتقلی کی رپورٹ آج سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کو بھی پیش کی جائے گی۔
مقدمات منتقل

ای پیپر-دی نیشن