• news

اسمبلی کو مدت پوری کرنی چاہیے، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں: کائرہ

لالہ موسیٰ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے ڈیرہ کائرہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، حکومتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے جس جمہوری، ٹرائل کی بات کی ہے اسکا مطلب یہ ہے کہ جمہوری، سیاسی، عدالتی نظام پر عمل کرکے سزا دی جائے تو ٹھیک ہے لیکن اگر افتخار چوہدری والا قانون استعمال کیا جائے تو جمہوری نہیں، بی بی شہید نے اپنے دور حکومت میں برداشت کے رویے کو فروغ دیا لیکن لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ تم مسلم لیگ (ن) سے ملتے ہو اور اسی وجہ سے لوگ ہمیں ووٹ نہیں دیتے، معاشرے کا رویہ اتنا خراب ہوگیا ہے کہ جب تک اپنے سیاسی مخالف کو گالی نہ دو لوگ سمجھتے ہیں لوگ پسند نہیں کرتے، عمران خان نے وہی مقبول رویہ اپنا لیا ہے کہ اوئے نواز، اوئے شہباز، تمہیں شرم نہیں، تمہیں غیرت نہیں یہ وہ لفظ ہیں جو اس سے پہلے ہماری تاریخ میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کیاکررہے ہیں جو ہمیں کسی کا خوف ہونا ہے، ہم تو حکومت سے کہتے ہیں کہ حکومت جس طرح چاہے احتساب کر لے۔ حکومت دھرنا ناکام بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی تاہم دھرنا روکنے میں کامیاب ہوگئی ہے، کیونکہ ناکام اس وقت کہا جاسکتا ہے جب سڑکیں کھلی ہوں، کوئی پابندی نہ ہو،عمران خان کال کرے اور لوگ نہ جائیں ناکامی وہ ہوتی ہے، ریاستی طاقت کا بیجا استعمال کرکے گرفتاریاں، چھاپے، سڑکیں بندکرکے اسے ناکام کہا جائے تو یہ زیادتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل آئندہ ہفتے مکمل ہوجائیگا۔
قمر زمان کائرہ

ای پیپر-دی نیشن