• news

ڈینگی ،مزید 28 مریض ہسپتال پہنچ گئے

لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں ڈینگی کے حملے جاری ، مزید 28مریض شکار بن گئے ، رواں سیزن میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار 693تک پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے مزید 28مریض سامنے آئے ہیں جن کے این ایس ون ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں ۔ جس کے بعد رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار 693تک پہنچ چکی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن