جھل مگسی: دوگروپوں میں تصادم کے بعد فورسز کی کارروائی، 17 گرفتار
جھل مگسی (آن لائن) جھل مگسی میں دو متحارب قبائل کے درمیان تصادم کے بعد سکیورٹی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گاجان میں لاشاری قبائل کے دوگروپوںکے درمیان ہونےوالی والی لڑائی خوفناک تصادم کی شکل اختیار کرگئی اس دوران دونوں جانب سے مورچہ بند کر کے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ سکیورٹی فورس نے مسلح گروپوں کے افراد سے مورچے خالی کرا لئے گئے اور فائرنگ کرنیوالے 17افراد کو گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد مسلح تصادم میں مرنے والوں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد نعشوںکو ورثا کے حوالے کردیا۔ اہل علاقہ کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے شدید خوف وہراس پھیلا رہا اور لوگوں اپنے گھروں کے اندر محصور ہو رہ گئے۔
جھل مگسی