چیلنجز کے باوجود پاکستان ترقی کر رہا ہے: ڈاکٹر امجد ثاقب
کوونٹری (وقار ملک) پاکستان حالت جنگ میں رہا، بین الاقوامی طاقتیں پاکستان کے مخالف رہیں، لاتعداد چیلنجز کے باوجود پاکستان ترقی خوشحالی و بہتری کی طرف چل نکلا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے معروف ٹی وی فنکار و شاعر عرفان بٹ کی طرف سے ضیافت میں کیا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے لاتعداد پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں جس سے پاکستان دن بدن محفوظ سے محفوظ تر ہوتا جا رہا ہے۔ افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک اعتماد کا رشتہ موجود ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام اور مقام بڑھا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سمندر پار پاکستانی آگے بڑھیں اخوت کو مضبوط کریں۔