وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس‘ گڈ گورنس کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کرپشن کے خاتمہ‘ شفافیت اور گڈ گورنس کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے او ای سی ڈی کے کنونشن پر دستخط کئے ہیں۔ اس کنونشن پردستخط سے ملک کے اندر مالیاتی نظم بہتر ہوا ہے اور اس سے مزید شفافیت اور گورنس میں بہتری آئے گی۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ حکومتی امور میں مزید شفافیت کے لئے بین الوزارتی مشاورت کی جائے تاکہ شفافیت اور گورنس کی بہتری کے لئے دیگر کنونشن کی بھی تو توثیق ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ او ای سی ڈی کے بین الاقوامی کاروباری امور میں رشوت ستانی کے خاتمہ کا کنونشن اور برطانوی حکومت کے ”اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ“ کے اقدام کا بھی تجزیہ بھی کیا جائے اور اس سلسلہ میں سفارشات دی جائیں۔ ان دونوں معاہدات میں شرکت کے لئے امور کو تیزی سے نبٹایا جائے۔
اسحاق ڈار
ق