• news

بغاوت‘ جلاؤ گھیراؤ کیس الطاف‘ فاروق ستار سمیت متحدہ کے 11رہنماؤں کے خلاف اشتہار شائع‘ 7دن میں طلبی کا حکم

کراچی (آن لائن) بغاوت، جلاؤ گھیراؤ اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ کے بانی، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور عامر خان سمیت 11 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا اور عدالت کے حکم پر تفتیشی افسر نے ان کے خلاف اخبارات میں اشتہارات شائع کرا دیئے۔ پولیس نے مطلوب متحدہ قائدین کے متعلق عدالت میں رپورٹ دی ہے تمام ملزم روپوش ہو چکے ہیں۔ عدالت کی جانب سے اشتہار دیا گیا ہے 7 دن کے اندر 21 نومبر کو عدالت میں حاضر ہو جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن