• news

کرپشن کا الزام: السلواڈور کے سابق صدر کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

سان سلواڈور (اے پی پی) وسطی امریکی ملک السلواڈور میں ایک جج نے سابق صدر اینٹونیو ساکا اور ان کے چھ دیگر سابق حکام کو عوام کے خزانے میں سے 246 ملین ڈالر غبن کرنے کے الزام میں ان کی جائیداد ضبط کرنے کاحکم دیا ہے۔اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق جج نے ساتوں کو مقدمہ سے پہلے نظربند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کے سابق صدر اینٹونیو ساکا کو گزشتہ ہفتے ان کے بیٹے کی شادی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن