• news

اسلام آباد:سپریم کورٹ: پانامہ لیکس کیس کی سماعت آج ہو گی، وزیراعظم کے بچے جواب جمع کرائیں گے

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت آج ہو گی وزیراعظم کے بچے جواب جمع کرائیں گے۔ ایک رکنی کمشن کے سربراہ کا اعلان کا بھی امکان ہے ،پانامہ لیکس کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس عظمت سعید ، جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پرمشتمل پانی رکنی لارجر بنچ کرے گا گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں حسن نواز ، حسین نواز اور مریم نواز کو جو اب جمع کرانے کی آخری مہلت دی تھی اس کے علاوہ آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں پانامہ لیکس سمیت مختلف اہم مقدمات کی سماعت کے لئے ایک لارجر بنچ سمیت سپریم کورٹ میں سات بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے حنیف عباسی کی جانب سے دائر الگ الگ درخواستوں کی سماعت بھی آج ہو گی جس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پرمشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن