امریکہ: نیوجرسی میں چاقو سے حملہ، 3افراد ہلاک، 4زخمی
نیو جرسی(صباح نیوز) امریکی ریاست نیو جرسی میں نامعلوم افراد کے چاقو کے وار سے 3 افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ ایسیکس کائونٹی میں پیش آیا۔ جہاں نا معلوم افراد نے ایک گھر کے اندر شہریوں پر چاقو سے حملے کیا۔ واقعہ میں تین افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور حملے کی محرکات کا پتہ لگا یا جا رہا ہے۔