شہزادہ چارلس کا دورہ عمان روایتی تلوارڈانس میں شرکت
(نیٹ نیوز) برطانوی شہزادے پرنس چارلس نے اپنے مشرق وسطی کے دورے کا آغاز عمان میں روایتی تلوار ڈانس میں شرکت کرکے کیا۔ برطانوی شہزادے پرنس آف ویلز چارلس 7 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے تو استقبال کیلئے سلطان قابوس نے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے دروان روایتی ڈانس کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پرنس چارلس نے بھی تلوار پکڑ کر ڈانس کیا۔