• news

شیخ رشید کا نوازشریف کے جانے پر شکرانے کیلئے ٹرین چلانے کا اعلان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کے جانے پر شکرانے کیلئے ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا۔ شیخ رشید نے کہا نواز شریف نااہل ہونگے تو سات دن تک یوم تشکر منائوں گا۔ ٹرین میں عمران خان اور طاہر القادری بھی ہوں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے 27دسمبر کے احتجاج سے پہلے ہی کھیل ختم ہو جائے گا۔ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ سے انصاف ملتا دکھائی دے رہا ہے۔ نواز شریف سے ذاتی نہیں سیاسی اختلافات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ میرا دشمن جسمانی طور پر مضبوط ہو نواز شریف سے ذاتی نہیں سیاسی اختلافات ہیں میں اور نواز شریف بھی کبھی دوست رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں۔ بلاول بھٹو کے 27دسمبر کے احتجاج سے پہلے ہی حکومت کا کھیل ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے انصاف ملتا دکھائی دے رہ اہے۔ جلد ہی پانامہ کے مجرم جیل کے پیچھے ہوں گے اور ملک میں انصاف کا بول بالا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن