سٹیج ڈرامے ’’محافظ‘‘ کی 2 روزہ نمائش آج سے شروع ہوگی
لاہور (کلچرل رپورٹر) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام خصوصی سٹیج ڈرامے ’’محافظ‘‘ کی دوروزہ نمائش آج 7نومبرسے پنجاب ہال اوپن ائیرتھیٹرباغ جناح میں شروع ہوگی جس کے مصنف وہدایتکارذیشان علی ہیں۔ ڈرامہ روزانہ ساڑھے سات بجے سے رات ساڑھے نوبجے تک ہوگا۔فنکاروں میںفیاض اللہ شار،شاہدہاشمی،گوگاجی،احمدنوازنیازی ،سرورراہی ،فلک شیر ، اصغرہاشمی،محمدرضاسید،اشتیاق شہکی،آصف رضا،منابٹ،علی حسن ،علی جان بھٹی،علی حسن نظرفرید،چنداچودھری ،سفینہ اورزویاشامل ہیں۔خصوصی ڈرامہ شوزکے منتظم اعلیٰ ایگزیکٹوڈائریکٹر چودھری محمد آصف ،منتظم ڈپٹی ڈائریکٹرخواجہ نذالاسلام اورمعاون مغیث بن عزیزہیں۔ڈرامے کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وثقافت حکومت پنجاب الحاج رانا محمد ارشد ہوں گے۔