ہرارے ٹیسٹ:ڈی سلوا کی سنچری ‘سری لنکا کے 5وکٹوںپر 290رنز
ہرارے (سپورٹس ڈیسک ) دھانن جیا ڈی سلوا کی سنچری ‘سری لنکا نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 290رنز بنا لئے ۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ سری لنکن ٹیم کو 62رنز کا آغاز ملا۔ کرونا رتنے 26‘کسال سلوا 37‘میتھیو پریرا چار‘بی مینڈس چھبیس ‘اوپل تھرنگا 79رنز بناکر آئو ٹ ہوئے ۔ دھانن جیا ڈی سلوا 100جبکہ گونا رتنے تیرہ رنز بنا کر کھیل رہے ہیں ۔مساکاڈز انے دو ‘تری پانو ‘موفو اور کریمر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ سری لنکا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔