• news

ٹیکنالوجی کے استعمال سے امپائرنگ کا معیار بہتر ہو گا: اسد رؤف

لاہور (نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں شامل سابق پاکستانی امپائر اسد روف کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی امپائر کی مدد کے لیے ہے اس سے معیار بہتر ہونے میں مدد ملتی ہے۔ حالیہ دنوں میں دنیا بھر میں کھیلے گئے کرکٹ میچوں میں امپائرنگ کے گرتے ہوئے معیار پر تشویش ہے۔ بڑی تعداد میں غلط فیصلوں سے ہر جگہ اور ہر سطح پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی گئی سیریز میں امپائروں کے فیصلوں پر خاصی حیرانی ہوئی۔ اگر امپائر مسلسل غلط فیصلے کرتے تو اس سے کھیل کی اصل روح کو سخت نقصان ہوتا ہے۔ ہوں محسوس ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا معیار گرا ہے اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مختصر وقت میں بہترین امپائروں کا کیریئر ختم ہوا انکے مناسب متبادل موجود نہ تھے ایک عرصے تک علیم ڈار، سٹیو بکنر، سائمن ٹوفل اور بلی باؤڈن سمیت اہم امپائر کھیل سے علیحدہ ہوئے کچھ اپنا بہترین وقت گذار گئے نئے آنیوالے اس معیار کو برقرار نہیں رکھ پائے جس وجہ سے خراب امپائرنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ امپائرنگ تھینک لیس جاب ہے اور یہ خاصا مشکل شعبہ بھی ہے اسمیں کامیابی کے لیے کرکٹرز سے بھی زیادہ محنت، توجہ اور یکسوئی کی ضرورت ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن