• news

لائلپور انٹر نیشنل ویمن اکیڈمی نے سائوتھ ایشین ہینڈ بال چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

لاہور+فیصل آباد (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیش میں منعقدہ سائوتھ ایشین ہینڈ بال چمپئن شپ میں لائلپور انٹر نیشنل ویمن سپورٹس اکیڈمی گٹی نے برائونز میڈل حاصل کر لیا ۔ پاکستان کی ٹیم جو چودہ کھلاڑیوں پر مشتمل تھی کوچ جاویدا قبال کی اطلاعات کے مطابق جس میں سات کھلاڑیوں کا تعلق لائل پور اکیڈمی گٹی سے ہے کپتان صائقہ ‘وائس کپتان زاہدہ ‘سحر اقبال ‘مناہل ‘سدرہ خالد‘ رئیسہ اور زاہرہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا پرچم بلند کیا ۔ لائل پور انٹر نیشنل ویمن سپورٹس اکیڈمی گٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جنہوں نے چالیس انٹرنیشنل کھلاڑی بنا چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن