• news

رائٹرز گلڈ آف پاکستان کی تنظیم نو

لاہور(خصوصی نامہ نگار) رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان سپریم کونسل کی سفارشات پر مرکزی کابینہ میں پاکستان بھر کے قابل ترین افرادکو شامل کیا گیا جن میں اعلی سطح کے کالم نگار، شاعر، ادیب تجزئیہ نگار اور صحافی اور دینی وعصری علوم کے افرادشامل ہیں ۔ نیز چاروں صوبوں کی باڈیز میں بھی ترتیب وار وسعت کی جائے گی۔ رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کی سپریم کونسل نے نامور لکھاریوں اور کالم نگاروں پرمشتمل مرکزی کابینہ کا اعلان کیا.جس کے مطابق عبدالغنی شہزاد صدر مفتی کریم اختراورکزئی جنرل سیکریٹری(کرم ایجنسی) جبکہ مرکزی معاونین میں مفتی امان اللہ عابد (کراچی)نسیم الحق زاہدی (لاہور)وقاص خان (مانسہرہ )گلستان خان فاروقی منتخب کئیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن