اساتذہ کی اہمیت اور عزت نفس کی بحالی کے اقدامات کرنے سے متعلق مراسلہ خوش آئندہ ہے: رانا لیاقت و دیگر
لاہور (سٹاف رپورٹر ) پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی عہدیدار رانا لیاقت علی ، جام صادق ، چوہدری محمد سرفراز ، رانا نواز ، رانا الطاف حسین، ساجد محمود چشتی ، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اﷲ قریشی، شیخ اختر ، عبدالطارق نیازی، رانا طارق ، رائو عابد ، رائو شمشاد ، نجم النساء ، صفدر کالرو ، یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر کہا ہے کہ سپیشل سیکرٹری سکولز کی طرف سے ڈی سی او ز اور ای ڈی اوز ایجوکیشن کو اساتذہ کی معاشرے میں اہمیت کو تسلیم کرنے اور ان کی عزت نفس کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے سے متعلقہ مراسلہ جاری کرنا خوش آئند ہے۔ اساتذہ پنجاب تعلیمی اِداروں اور دفاتر میں روا رکھا جانے والا ناروا سلوک کا خاتمہ چاہتے ہیں۔